چین کے ووہان شہر میں 4 پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی تصدیق

چین کے ووہان شہر میں 4 پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی تصدیق
 چین کے ووہان شہر میں 4 پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی تصدیق

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین کے ووہان شہر میں 4 پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک مریض بھی کنفرم نہیں، سر درد، بخار، کھانسی، سانس کی تکالیف علامات ہیں، 100 میں سے 97 مریض بچ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس میں چھاتی کا انفیکشن نمونیا کی صورت اختیار کرلیتا ہے، چین نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے ہیں، ان کے اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، چین سے کوئی بھی شخص بیرون ملک جانا چاہیے تو اسے 14 دن انڈر آبزرویشن رکھا جاتا ہے، چینی شہر وہان سے کوئی بھی باہر نہیں جاسکتا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا ڈبلیو ایچ او نے مختلف اجلاسوں میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے کرونا وائرس سے متعلق مختلف تدابیر جاری کی، اگر کسی شخص پر کرونا وائرس کا شبہ ہے تو اسے انڈر آبزرویشن رکھا جائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں