اچھا تو یہ ننھی سی جان یہاں رہ گئی ہے،سندھ ہائیکورٹ کے ڈائریکٹر کے ایم سی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر ریمارکس

اچھا تو یہ ننھی سی جان یہاں رہ گئی ہے،سندھ ہائیکورٹ کے ڈائریکٹر کے ایم سی کی ...
اچھا تو یہ ننھی سی جان یہاں رہ گئی ہے،سندھ ہائیکورٹ کے ڈائریکٹر کے ایم سی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر ریمارکس

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر کے ایم سی مسعود عالم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو 26 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا،عدالت نے ڈی جی نیب سے مسعود عالم سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اچھا تو یہ ننھی سی جان یہاں رہ گئی ہے، کراچی سے پیسہ کما کروہاں بھیجتے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کے ایم سی ڈائریکٹر مسعود عالم کےخلاف نیب انکوائری کے معاملے پرعبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مسعودعالم کےخلاف شکایت موصول ہوئی ہے،انکوائری کی منظوری کیلئے معاملہ ہیڈ کوارٹر ارسال کردیا،نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا ہے کہ مسعود عالم بہت بڑے مافیا کا فرنٹ مین ہے۔

وکیل ملزم نے کہا کہ مسعود عالم ملک سے باہر جارہے تھے، امیگریشن حکام نے ائیرپورٹ پر روک لیا تھا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ یہ ملک سے باہر کیا کرنے جارہے تھے؟ ،وکیل ملزم نے کہا کہ مسعود عالم کی فیملی 25 سال سے بیرون ملک مقیم ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اچھا تو یہ ننھی سی جان یہاں رہ گئی ہے، کراچی سے پیسہ کما کروہاں بھیجتے ہوں گے، وکیل ملزم نے کہا کہ مسعودعالم نے2شادیاں کررکھی ہیں وہاں دو تین سال میں جاتے ہیں، خدشہ ہے نیب مسعود عالم کو گرفتار کرلے گا۔عدالت نے استدعا ہے کہ نیب کو ڈائریکٹر کے ایم سی کی گرفتاری سے روکنے کاحکم دے۔

عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب کو مسعود عالم کو 26 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا،عدالت نے ڈی جی نیب سے مسعود عالم سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی