خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات
ریاض (وقار نسیم وامق) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی، دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات اوربالخصوص فوجی میدان میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف بن عبد العزیز، وزیر داخلہ، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز، نائب وزیر دفاع، شاہ سلمان کے معاون سکریٹری تمیم بن عبد العزیز السلیم اور سعودی ملٹری اٹیچی بریگیڈیئر اودھ بن عبد اللہ الزہرانی نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے ملاقات میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز، لاجسٹک کے ڈائریکٹر جنرل اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل سرفراز طاہر، اور مملکت میں پاکستان کے ملٹری اتاشی، بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجہ نے شرکت کی.