مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،گھریلوصارفین کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا معاملہ موخر

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،گھریلوصارفین ...
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،گھریلوصارفین کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا معاملہ موخر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گھریلوصارفین کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا معاملہ موخر کردیاگیا،آئندہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کادوبارہ جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں کارکے کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے کی منظوری دےدی گئی،سیٹلمنٹ کے تحت پاکستان کے ذمہ 1 اعشاریہ2 ارب ڈالر کے واجبات معاف کر دیئے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس ہوا،اجلاس میں گھریلوصارفین کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا معاملہ موخر کردیاگیا،آئندہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کادوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں گیس بل ادائیگی کی مد میں پاکستان سٹیل ملز کو 35 کروڑ روپے دینے کی منظوری دی گئی،اجلاس میں وزارت خزانہ کو 8 کروڑروپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی گئی جبکہ ای گورننس منصوبے کیلئے 10 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے سٹیٹ بینک کو ہاﺅس بلڈنگ فنانس کمپنی کے حصص فروخت کرنے کی اجازت دیدی ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کارکے کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے کی منظوری دےدی گئی،سیٹلمنٹ کے تحت پاکستان کے ذمہ1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کے واجبات معاف کردیئے گئے،پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی فنڈکے قیام کیلئے بھی ایک کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد