میٹرومنصوبے کی تزئین و آرائش کیس لیگی رہنما احسن اقبال کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

میٹرومنصوبے کی تزئین و آرائش کیس لیگی رہنما احسن اقبال کے بھائی کی عبوری ...
میٹرومنصوبے کی تزئین و آرائش کیس لیگی رہنما احسن اقبال کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے میٹرومنصوبے کی تزئین و آرائش کیس میں لیگی رہنما احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کی عبوری ضمانت منظورکرلی،عدالت نے نیب کو 10 فروری تک مصطفی کمال کو گرفتار نہ کرنے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں میٹرومنصبوے کی تزئین و آرائش کیس میں لیگی رہنما احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے لیگی رہنمااحسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کی عبوری ضمانت منظور کرلی،عدالت نے احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو 5 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت کانیب کو 10 فروری تک احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 فروری کو جواب طلب کر لیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد