جعلی اکاؤنٹس کیس ،غلام قادر مری کا گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں غلام قادر مری نے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق غلام قادر مری نے گرفتاری سے بچنے کےلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب نے 21جنوری کو طلب کیا تھا، خط لکھ کر متبادل تاریخ مانگی ہے،درخواست میں کہاگیا ہے کہ جگر کے کینسر میں مبتلا ہوں نیب کو مجھے گرفتار کرنے سے روکا جائے ، نیب زبردستی آصف زرداری کےخلاف بیان دلوانا چاہتا ہے۔