60 سالہ بابے کو بڑھاپے کا عشق مہنگا پڑ گیا ، لڑکی سے ملاقات کیلئے پہنچا تو کیا ہوا ؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

60 سالہ بابے کو بڑھاپے کا عشق مہنگا پڑ گیا ، لڑکی سے ملاقات کیلئے پہنچا تو کیا ...
60 سالہ بابے کو بڑھاپے کا عشق مہنگا پڑ گیا ، لڑکی سے ملاقات کیلئے پہنچا تو کیا ہوا ؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  



سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن )لکی مروت کے 60 سالہ بزرگ ا نور خان کو بڑھاپے کا عشق مہنگا پڑ گیاہے کیونکہ لڑکی اغواءکار نکلی جس نے اپنے جھانسے میں لے کر بابے کو اغوا کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ بزرگ انور خان کی لڑکی سے ٹیلیفون پر بات چیت چل رہی تھی جس پر لڑکی نے اسے ملنے کیلئے سکھر بلایا اور یہ انور خان جا پہنچا لیکن وہاں جا کر وہ لا پتا ہو گیا ۔ انور خان کے اہل خانہ نے گھر واپس نہ لوٹنے پر پولیس سے رابطہ کیا تو تلاش کے بعد اس کے فون کو ٹریک کیا گیا اور اس کی آخری لوکیشن سکھر کی آئی جس پر پولیس سکھر پہنچی ۔

انور خان کے اہل خانہ کا کہناتھا کہ ایک کال موصول ہوئی ہے اور اغواءکاروں نے 50 لاکھ روپے کا تاوان مانگا ہے ۔ انور خان نوریا آباد کے علاقے میں مزدوری کرتا ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس