نیا آئی جی سندھ کون ہوگا؟ وفاق نے نام تجویز کردیا

نیا آئی جی سندھ کون ہوگا؟ وفاق نے نام تجویز کردیا
نیا آئی جی سندھ کون ہوگا؟ وفاق نے نام تجویز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد/کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاق نے سندھ کیلئے نئے آئی جی کا نام تجویز کردیا۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وفاق کی جا نب سے عمران احمر کانام تجویز کیاگیاہے۔
گورنراوروزیراعلیٰ سندھ کی مشاورت کے بعد آئی جی کی تعیناتی کا عمل باضابطہ طور پر مکمل کیاجائے گا۔وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر، غلام قادر تھیبو، اور کامران فضل کے ناموں پر اعتراض کیاتھا جس کے بعد ان کا نام تجویز کیاگیاہے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی نے نئے آئی جی کا نام سامنے آنے پر اعتراض کردیا ہے۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت نے وفاق کو پانچ نام دیئے تھے جن میں سے دو پر اتفاق بھی ہوگیا تھا اب ان دونوں میں سے ہی کسی کو آئی جی ہونا چاہئے ۔
انہوں نے کہا مجوزہ ناموں کے علاوہ کوئی آئی جی مسلط کیاگیاتو امن و امان کی تمام تر ذمہ داری وفاق پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا پنجاب اور کے پی کے میں آئی جی تیس منٹوں میں تعینات کردیا جاتا ہے لیکن جب سندھ کی باری آتی ہے تو کئی ہفتے لگائے جاتے ہیں۔