اسلام آبادہائیکورٹ ،وزارت مواصلات کا ایکسل لوڈقانون پرعمل درآمدملتوی کرنے کاحکم کالعدم قرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے وزارت مواصلات کا ایکسل لوڈقانون پرعمل درآمدملتوی کرنے کاحکم کالعدم قراردیدیا،وزیراعظم کی جانب سے ایم 9موٹروے پرایکسل لوڈپرعمل درآمدروکنے کاحکم بھی کالعدم قراردیدیاگیا،عدالت نے موٹروے اورنیشنل ہائی وے پرسیفٹی آرڈیننس 2000پرعمل درآمدکاحکم دیدیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کافیصلہ سنایا،عدالت نے کہاہے کہ نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000میں درج ایکسل لوڈپر عمل درآمدکیاجائے،عدالت کاکہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اورموٹروے پرایکسل لوڈ لمٹ سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے،موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر لوڈ کا وزن کرنے کیلئے سٹیشن قائم کئے جائیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ ایکسل لوڈ رولز 2000 پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے،عدالت نے کہا کہ وکیل کاشف ملک کی جانب سے کیس میں بہترین معاونت کو سراہتے ہیں۔