بولی ووڈ کی نمایاں شخصیت نے پورن فلم دکھائی،2 لڑکیوں کے ساتھ ملکرہراساں کیا؟ بھارتی کوریوگرافر پولیس سٹیشن پہنچ گئی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈین فلم اینڈ کوریوگرافر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری گنیش اچاریہ پر ساتھی خاتون کوپورن فلم دیکھنے پر مجبورکرنے کاالزام عائد کردیاگیا۔بولی ووڈ فلموں میں کوریوگرافی کرنے والی تینستیس سالہ خاتون نے الزام عائد کیاہے کہ گنیش نے انہیں اپنے دفتر میں فحش فلم دیکھنے پر مجبور کیا اور ایک تقریب میں دو لڑکیوں کے ساتھ مل کر ہراساں بھی کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ایسا ایک بار نہیں ہوا بلکہ وہ جب بھی اس کے دفتر جاتیں وہ فحش فلم دیکھنے پر مجبور کرتا تھا۔پولیس کو دی گئی درخواست میں خاتون نے مزید لکھا ہے کہ گنیش کے ساتھ ملکر دوخواتین نے بھی انہیں اتوار کو ایک تقریب میں ہراساں کیا۔
جن دوخواتین کے نام شامل کئے گئے ہیں ان میں ایک جیاشری کلکر اور پریتی لاڈشامل ہیں۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ گنیش اچاریہ ان سے ہر کام میں سے کمیشن بھی طلب کرتے رہے ہیں۔متاثر خاتون خود بھی انڈین فلم اینڈ کوریوگرافر ایسوسی ایشن کی رکن ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گنیش اچاریہ نے خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان خاتون کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔