”پی سی بی نے میرے 6 کروڑ روپے دینے ہیں اور۔۔۔“ یونس خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

”پی سی بی نے میرے 6 کروڑ روپے دینے ہیں اور۔۔۔“ یونس خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر ...
”پی سی بی نے میرے 6 کروڑ روپے دینے ہیں اور۔۔۔“ یونس خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان یونس خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میرے 6 کروڑ روپے دینے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ پیسہ میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور پی سی بی نے آج بھی میرے 4 سے 6 کروڑ روپے دینے ہیں۔ قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی نئے ہیں اس لئے انہیں وقت دینا چاہئے۔

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ وہ ابھی نوجوان ہے اور ان کا ٹی 20 ٹیم کا کپتان ہونا اچھی بات ہے اور اس سے ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال پر یونس خان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ہوں یا محمد حفیظ، پرفارم کر رہے ہوں تو انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے۔

مزید : کھیل