ایم سی سی ٹیم کا دورہ پاکستان، سنگاکارا کی قیادتً میں سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

ایم سی سی ٹیم کا دورہ پاکستان، سنگاکارا کی قیادتً میں سکواڈ کا اعلان کر دیا ...
ایم سی سی ٹیم کا دورہ پاکستان، سنگاکارا کی قیادتً میں سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے دورہ پاکستان کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت سری لنکا کے مایہ ناز سابق کپتان کمار سنگاکارا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکواڈ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر روی بوپارا، نیدرلینڈز کے سپنر رولوف وینڈر مروی کے علاوہ نیدرلینڈز کے فریڈ کلاسن، سکاٹ لینڈ کے مائیکل لیسک اور سافیان شریف، لیسسٹر شائر کے ایرون للی، کینٹ کے عمران قیوم، ورسیسٹر شائر کے روز وائٹلی، لائم ڈاﺅسن، سمت پٹیل، فل سالٹ، مائیکل برگس، اولیور ہینن ڈالبی اور ویل رہوڈز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق لائم ڈاﺅسن، سمت پٹیل اور فل سالٹ ایم سی سی کی جانب سے صرف ایک میچ ہی کھیلیں گے کیونکہ تینوں کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کو رونق بخشنے میں مصروف ہو جائیں گے۔

مزید : کھیل