آسیہ بی بی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ رہائی کے بعد پہلی تصویر وائرل ہوگئی

آسیہ بی بی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ رہائی کے بعد پہلی تصویر وائرل ہوگئی
آسیہ بی بی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ رہائی کے بعد پہلی تصویر وائرل ہوگئی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جیل سے رہائی اور بیرون ملک روانگی کے بعد آسیہ مسیح کی پہلی تصویر منظرعام پر آ گئی۔ ویب سائٹ ’نیا دور ‘ کے مطابق اس تصویر میں آسیہ بی بی معروف صحافی خاتون اینی ازابیل ٹولیٹ کے ساتھ ہیں جو آسیہ بی بی کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اینی ازابیل نے تصویر میں آسیہ بی بی کو بانہوں میں لے رکھا ہے اور دونوں کے چہرے پر ایک مسکراہٹ سجی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سالہا سال پابند سلاسل رہنے اور اپنوں سے دوری کا عذاب سہنے کے بعد آسیہ بی بی کی مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ وہ آزادی اور اپنوں کے قرب سے کس طرح لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اس تصویر میں آسیہ بی بی کس جگہ موجود ہیں، اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ معلوم نہیں تاہم یہ تصویر تیزی کے ساتھ انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے اور اکثر صارفین کا خیال ہے کہ یہ تصویر کینیڈا میں بنائی گئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اینی ازابیل آسیہ بی بی کے جیل میں گزارے وقت پر ایک کتاب لکھ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ آسیہ بی بی نے توہین مذہب کے الزام میں 8سال جیل میں گزارے۔ زیریں عدالت سے اسے سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم سپریم کورٹ نے اس پر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد