سلمان خان ایک مرتبہ پھر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے، ائیرپورٹ پر لڑ پڑے

سلمان خان ایک مرتبہ پھر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے، ائیرپورٹ پر لڑ پڑے
سلمان خان ایک مرتبہ پھر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے، ائیرپورٹ پر لڑ پڑے

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنے غصیلے پن کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں اور وہ کئی بار رپورٹرز، فوٹوگرافرز اور مداحوں کے ساتھ اپنے غصیلے روئیے کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک بار پھر وہ ایئرپورٹ پر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے مداح کا فون چھین کر ساتھ لے گئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلمان خان بھارت کے گووا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تھے کہ ان کے آگے آگے ایک نوجوان چل رہا تھا اور سیلفی بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔

سلمان خان جب اس مداح کے قریب پہنچتے ہیں تو جھپٹ کر اس کا فون چھین لیتے ہیں اور فون ساتھ ہی لے کر چلے جاتے ہیں۔ سلمان خان کے اس روئیے پر انٹرنیٹ صارفین انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان ایک سلیبریٹی ہیں، اسی وجہ سے لوگ ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کرتے ہیں، چنانچہ انہیں اس طرح غصے میں نہیں آنا چاہیے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی گووا کے نائب صدر اور سابق رکن اسمبلی نریندر سویکر بھی اس معاملے میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے سلمان خان سے مطالبہ کر دیا ہے کہ وہ اس نوجوان سے معافی مانگیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس واقعے کے بارے میں سنا ہے لیکن فریقین میں سے کسی نے کوئی شکایت درج نہیں کروائی۔

مزید : تفریح