جرمنی کے 4 شہریوں کے لیے چین سے آیا دوست موت کاپیامبر بن گیا، کرونا وائرس کا نشانہ بن گئے

جرمنی کے 4 شہریوں کے لیے چین سے آیا دوست موت کاپیامبر بن گیا، کرونا وائرس کا ...
جرمنی کے 4 شہریوں کے لیے چین سے آیا دوست موت کاپیامبر بن گیا، کرونا وائرس کا نشانہ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) چین سے پھیلنے والا خوفناک کرونا وائرس امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان اور تھائی لینڈ سمیت 16ممالک میں پہنچنے کے بعد اب یورپ بھی پہنچ گیا ہے۔جرمنی وہ پہلا یورپی ملک ہے جہاں کرونا وائرس کے بیک وقت چار مریض سامنے آ گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ جرمن شہری ایک کمپنی میں کام کرتے تھے اور انہوں نے ایک چینی دوست کے ساتھ ملاقات کی تھی جو ان کا کولیگ بھی تھا اور حال ہی میں شنگھائی سے واپس جرمنی پہنچا ہے۔ وہ دوست ان چاروں افراد کے لیے موت کا پیامبر ثابت ہوا اور انہیں جان لیوا وائرس میں مبتلا کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ چینی شہری شنگھائی سے اپنے ساتھ کرونا وائرس لے کر جرمنی گیا اور اس سے ان چاروں ساتھی ورکرز بھی اس میں مبتلا ہو گئے۔ان چاروں مریضوں کو میونخ کے ایک ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس جس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اس نے دنیا بھر کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے اور طبی ماہرین بھی اس پر انگشت بدنداں ہیں۔ تاحال اس کی کوئی ویکسین بھی ایجاد نہیں ہو سکی اور اس سے بچنے کا واحد راستہ احتیاطی تدابیر ہی ہیں۔ چین میں اس وائرس کے باعث ہسپتال پہنچنے والوں کی تعداد 3ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک 131افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔