دنیا کا سب سے بڑا مچھر سامنے آگیا، کاٹ لے تو کیا ہوتا ہے؟ جان کر ہی انسان کو ڈر لگنے لگے

دنیا کا سب سے بڑا مچھر سامنے آگیا، کاٹ لے تو کیا ہوتا ہے؟ جان کر ہی انسان کو ڈر ...
دنیا کا سب سے بڑا مچھر سامنے آگیا، کاٹ لے تو کیا ہوتا ہے؟ جان کر ہی انسان کو ڈر لگنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے بڑا مچھر دریافت کر لیا ہے جس کا وزن 20سینٹ کے سکے کے برابر ہے اور سائنسدانوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ یہ مچھر خوفناک وبائی مرض کا سبب بن سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ مچھر آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے علاقے گولڈ کوسٹ میں دریافت ہوا ہے۔ اس ریاست میں مچھروں کی تعداد اس حیران کن طور پر بڑھ رہی ہے کہ سائنسدانوں نے اس پر بھی خدشے کا اظہار کیا ہے۔
اس نئے دریافت ہونے والے مچھر کا سائز عام مچھروں سے 5گنا بڑا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مچھروں کی یہ بڑھتی تعداد اور اس بڑے سائز کے مچھر کی دریافت بہت سنگین عوامل ہیں،جو ’روس ریور وائرس‘ (Ross River Virus)کے پھیلاﺅ کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسا وائرس ہے جس سے لاحق ہونے والی انفیکشن تاحال لاعلاج ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -