آدمی کے دراز میں سالوں سے پڑا کتے کا چھوٹا سا مجسمہ، لیکن اس کی اصل قیمت کروڑوں میں، اتنا مہنگا کیوں ہے؟ جان کر آپ بھی اس کی قسمت پر رشک کریں گے

آدمی کے دراز میں سالوں سے پڑا کتے کا چھوٹا سا مجسمہ، لیکن اس کی اصل قیمت ...
آدمی کے دراز میں سالوں سے پڑا کتے کا چھوٹا سا مجسمہ، لیکن اس کی اصل قیمت کروڑوں میں، اتنا مہنگا کیوں ہے؟ جان کر آپ بھی اس کی قسمت پر رشک کریں گے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک آدمی کے دراز میں سالہا سال سے پڑے کتے کے ایک چھوٹے سے مجسمے نے اس کی قسمت بنا دی۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی علاقے سمرسیٹ کے رہائشی 66سالہ الفرڈ کوریا نامی اس شخص کو ادراک ہی نہیں تھا کہ جسے اس نے فالتو چیز سمجھ کر پھینک رکھا تھا وہ 30لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 60کروڑ 32لاکھ روپے) مالیت کا ہے۔ اس مجسمے کی اتنی زیادہ قیمت ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ مجسمہ آج سے 5ہزار سال پرانا ہے اور اس کا تعلق پتھر کے زمانے سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مجسمہ بنا ہوا بھی پتھر سے ہے۔ دراصل الفرڈ کا والد بھارتی نژاد شخص اور نوادرات کا تاجر تھا۔ اس نے ہی یہ مجسمہ کہیں سے خریدا اور گھر لا کر رکھ دیا۔ 2002ءمیں الفرڈ کے والد کی 96سال کی عمرمیں موت ہو گئی جس کے بعد الفرڈ نے اس کتے کے مجسمے کو ایک دراز میں رکھ دیا اور بھول گیا۔ پھر یہ کتا نوادرات کے ماہر الیگزینڈر کلیمنٹ کی نظروں سے گزرا جس نے الفرڈ کو اس کی حقیقت بتائی۔ الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ یہ کتا 4سے 5ہزار سال قدیم ہے اور یہ پتھر کے زمانے میں ممکنہ طور پر چین میں بنایا گیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس