بیوی کو خرچہ نہ دینے پر جج نے شوہر کو سوا سال کے لیے جیل بھیج دیا

بیوی کو خرچہ نہ دینے پر جج نے شوہر کو سوا سال کے لیے جیل بھیج دیا
بیوی کو خرچہ نہ دینے پر جج نے شوہر کو سوا سال کے لیے جیل بھیج دیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بیوی کو خرچہ نہ دینے پر عدالت نے شوہر کو 480قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 29سالہ نریش راجن نامی یہ شخص بھارتی شہر احمدآباد کی ایک فارما کمپنی کا ملازم تھا جس کی بیوی اس کے ساتھ جھگڑ کر میکے چلی گئی تھی اور خرچ کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ 2018ءمیں عدالت نے اسے بیوی کو خرچ دینے کا حکم دیا جس پر اس نے عملدرآمد نہیں کیا۔ اب تک ماہانہ خرچ کی رقم جمع ہوتی ہوتی 1لاکھ 20ہزار روپے ہو گئی تھی جس پر ایک بار پھر اس کی بیوی عدالت چلی گئی۔

نریش نے عدالت کو بتایا کہ وہ ایک فارما کمپنی میں بہت کم تنخواہ پر کام کرتا ہے اور اس کے مالی حالات اتنے برے ہیں کہ وہ بیوی کو خرچ نہیں دے سکتا۔ اس پر جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ”ملزم آج بھی خرچ دینے کو تیار نہیں ہے چنانچہ اب اسے مزید وقت دینے کا کوئی جوازنہیں بنتا۔ اب اگر ملزم کو مزید وقت دیا جائے تو یہ درخواست گزار کے ساتھ ناانصافی ہو گی۔“ ان ریمارکس کے ساتھ جج نے نریش کو 480دن قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی