صرف ایک دن میں کرونا وائرس کے کتنے نئے کیسز سامنے آگئے؟ جان کر پریشانی کی کوئی انتہا نہ رہے

صرف ایک دن میں کرونا وائرس کے کتنے نئے کیسز سامنے آگئے؟ جان کر پریشانی کی ...
صرف ایک دن میں کرونا وائرس کے کتنے نئے کیسز سامنے آگئے؟ جان کر پریشانی کی کوئی انتہا نہ رہے

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی آتی جا رہی ہے اور صرف گزشتہ ایک دن میں مریضوں کی تعداد میں اتنا اضافہ ہو ا کہ سن کر آدمی خوفزدہ ہو جائے۔ دی مرر کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5ہزار 974ہو گئی ہے۔ صرف گزشتہ ایک دن میں اس وائرس کے 1400نئے مریض سامنے آئے۔

وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی ہوشربا اضافے کے ساتھ 132تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز ایک دن میں 25مریضوں کی موت واقع ہوئی۔رپورٹ کے مطا بق یہ وائرس چین سے نکل کر کینیڈا، امریکہ، آسٹریلیا، جاپان، تھائی لینڈ، ویت نام، جرمنی اور تائیوان سمیت 16دیگر ممالک تک بھی پہنچ چکا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک میں ایئرپورٹس اور دیگر انٹری پوائنٹس پر مسافروں کی کڑی سکریننگ کی جا رہی ہے تاکہ اس وائرس کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔

مزید : بین الاقوامی