حارث رﺅف پاکستان کی جانب سے کتنے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کھیلیں گے؟ میلبورن سٹارز نے کوچ نے حیران کن دعویٰ کر دیا

حارث رﺅف پاکستان کی جانب سے کتنے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کھیلیں گے؟ میلبورن ...
حارث رﺅف پاکستان کی جانب سے کتنے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کھیلیں گے؟ میلبورن سٹارز نے کوچ نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  



میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز اور بگ بیش لیگ (بی بی ایل) ٹیم میلبورن سٹارز کے کوچ ڈیوڈ ہسی نے بھی حارث رﺅف کے روشن مستقبل کی نوید سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ہسی نے کہا ہے کہ فاسٹ باﺅلر میں انٹرنیشنل سطح پر بھی کارنامے سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ جس طرح انہوں نے بی بی ایل میں کارکردگی دکھائی ہے، مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان کی 100 ٹیسٹ، 400 ٹی20 اور 150 ون ڈے میچز میں نمائندگی کریں گے۔ حارث رﺅف ہر میچ میں اپنی پوری کوشش کرتے ہیں اور وہ ہماری ٹیم میں بڑی عمدگی سے فٹ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حارث رﺅف نے بی بی ایل میں عمدہ کارکردگی دکھائی جس پر انہیں بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا اور سیریز ختم ہونے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر بی بی ایل کھیلنے کیلئے آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں۔

مزید : کھیل