فحش فلم کے ذریعے آدمی کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

فحش فلم کے ذریعے آدمی کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار
فحش فلم کے ذریعے آدمی کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں قابل اعتراض ویڈیو کے ذریعے ایک مرد کو بلیک میل کرنے والی لڑکی کو 6ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ 22سالہ لڑکی مراکش کی شہری تھی جبکہ 39سالہ مرد کا تعلق بحرین سے ہے اور وہ بحرین کی میڈیا انڈسٹری کا معروف نام ہے۔ ان دونوں کی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی جہاں لڑکی نے مرد کو بتایا کہ وہ دبئی میں رہتی ہے تاہم جلد بحرین آنے والی ہے۔ ان دونوں نے بحرین میں ملنے کا فیصلہ کیا۔

جب لڑکی بحرین پہنچ گئی تو اس نے مرد کو اپنی رہائش گاہ پر بلا لیا اور دونوں نے وہاں جنسی تعلق قائم کیا۔ مرد کو معلوم نہیں تھا کہ لڑکی نے کمرے میں کیمرا نصب کر رکھا ہے۔ بعد ازاں لڑکی نے واپس دبئی پہنچ کر اس مرد کو یہ ویڈیو بھیجی اور 2لاکھ بحرینی دینار (تقریباً8کروڑ 20لاکھ روپے)کا مطالبہ کر دیا اور دھمکی دی کہ اس نے رقم نہ دی تو وہ ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دے گی۔ مرد نے اسے رقم دینے سے انکار کر دیا اور دبئی پولیس کو رپورٹ درج کروا دی جس نے لڑکی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے 6ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

مزید : عرب دنیا