’’چینی بحران میں اتنے ارب روپے جہانگیر ترین کے اکاؤنٹ میں گئے ۔۔۔‘‘عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے اہم رہنما پر سنگین الزام عائد کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ نئےپاکستان میں کفن سیٹ پچیس سو پچاس روپےاور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بارہ سوروپےمیں ملے گا،عمران خان نےچوری نہیں کی تو فارن فنڈنگ میں تلاشی دیں،چینی بحران پرایک سو پچپن ارب روپےچینی جہانگیر ترین کے اکاؤنٹ میں گئے،مراد سعید اور فردوس عاشق نےعوامی مسائل سےتوجہ ہٹانےاور آٹا ،چینی اور ٹرانسپرنسی کا ایشو دبانے کی کوشش کی،حکومت آج بھی کنٹینر پر کھڑی ہے،شہبازشریف نے عیاشی کےلئے نہیں عوام خدمت کےلئے ہیلی کاپٹر استعمال کیے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر عطاءاللہ تارڑ،خلیل طاہر سندھو اور کنول لیاقت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعظمیٰ زاہد بخاری نے کہا حکومتی ترجمانوں کی طرف سے مسائل سےتوجہ ہٹانے کےلئےگنداپروپیگنڈے کیےجارہے ہیں،حکومت کنٹینر پرنہیں آپ کی زبان میں ہی جواب دیاجائےگا،عوامی مفاداورسیلاب میں شہباز شریف طیارے استعمال کرتے رہے،حکومتی ترجمان پہلے بتائیں پچپن روپے والے ہیلی کاپٹر کا حساب دیں جس میں کتے بھی جاتے ہیں ،عمران خان نے عمرہ ادائیگی کے بعد خالی طیارہ واپس بھیجا تو اس میں بشری بی بی واپس آئیں،حکومتی لوگوں کے چار سو دوروں پر ساٹھ کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت کے کیسز عدالت میں گئے تو وہاں منہ کی کھانی پڑی،سرکاری فنڈز کے استعمال پر الزام لگایاکرتے تھے،خیالی تنخواہوں اور پروپیگنڈہ پر ہم نے سزائیں بھگت لی ہیں،پچھلے مالی سال میں وزیر اعظم ہاؤس جو یونیورسٹی بنناتھی اس میں ایک ارب سترہ کروڑ مانگے گئے،وزیر اعظم ہاؤس کی ستائیس لاکھ روپے میں کاریں فروخت کیں، ان کی اشتہاری مہم پرچونتیس لاکھ روپے کے اشتہارات دئیے گئے ،شہبازشریف نے سرکاری خرچ پر بیرونی دورے نہیں کئے جسے پنجاب حکومت تسلیم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ اور زمان پارک میں گرڈ اسٹیشن قائم کیاگیا ،ای ٹی ایم ایز بیرونی دوروں پر خرچ کررہے ہیں، یہ کرپشن بائے پراکسی ہے ،اکرام سہگل کے الیکڑک کی کرپشن میں نام آتا ہے،چینی بحران پر ایک سو پچپن ارب روپے چینی جہانگیر ترین کے اکاؤنٹ میں گئے،کفن سیٹ پچیس سو پچاس روپے اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بارہ سو روپے میں ملے گا،جتنی مرضی کوشش کرلیں اب خاموش نہیں رہیں گے،بیجنگ میں شیخ رشید کو شوگر مافیا نے دھمکیاں دیں وہ چینی پر بات نہ کریں انہیں اب تمام باتوں کا جواب دینا ہو گا ۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بنی گالہ کی سٹرک پارٹی فنڈز سے بنوائی ہے، الیکشن کمیشن سے اپیل کرتی ہوں پارٹی فنڈز پر نوٹس لیں، پارٹی کے فنڈز سے اٹھائیں لاکھ میں سڑک پر کیسے خرچ ہوا ؟سلطنت عمرانیہ کو اپنے سوالات کے جوابات دینے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر قانون و آئین کو ملحوظ خاطر رکھ کر فارن فنڈنگ کیس پر نوٹس لیں تاکہ ان کے کچی چٹھے سامنے آئیں گے،کرپشن و احتساب کا نعرہ لگانے والوں کی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے پتہ چل گیا کہ آپ کتنے کرپٹ ہیں