نواز شریف کی صحت  اور جاری علاج بارے لندن  سے اہم خبر سامنے آ گئی

نواز شریف کی صحت  اور جاری علاج بارے لندن  سے اہم خبر سامنے آ گئی
نواز شریف کی صحت  اور جاری علاج بارے لندن  سے اہم خبر سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت  اور جاری علاج کے حوالے سے لندن  سے اہم خبر سامنے آ گئی،سابق وزیر اعظم کو   باقاعدہ طور پر آئندہ ہفتے لندن کے ہسپتال میں داخل کرایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود سابق وزیر اعظم  میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے مائیکرو  بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نواز شریف کو آئندہ ہفتے ہسپتال داخل کرایا جائے گا۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا ہسپتال میں داخلے سے قبل معائنہ کیا گیا ہے، نواز شریف کو اگلے ہفتے ہسپتال داخل کرایا جائے گا۔نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ہسپتال میں نواز شریف کے دل کی شریان کی پیچیدہ بیماری کا علاج کیا جائے گا۔ این ایچ ایس کے ہسپتال میں نواز شریف کی کارڈیک کیتھیٹرائزیشن انٹروینشن کی جائے گی۔

مزید :

قومی -