پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ،لاہور کے بعد راولپنڈی پولیس نے بھی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے کمرلس لی

پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ،لاہور کے بعد راولپنڈی پولیس نے بھی فول پروف سیکیورٹی ...
پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ،لاہور کے بعد راولپنڈی پولیس نے بھی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے کمرلس لی

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی پولیس نے پاکستان بنگلہ دیش میچ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے، سہ جہتی سیکیورٹی حصار کی براہِ راست نگرانی سی پی او راولپنڈی کریں گے،ایلیٹ،ڈولفن،محافظ سکواڈسمیت پانچ ہزارپولیس اہلکاروں کومیچ کی سیکیورٹی کےلیےتعینات کیا جائے گا۔

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے بتایاہے کہ پاکستان بنگلہ دیش میچ کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجا رہا ہے اور اس ضمن میں راولپنڈی پولیس مکمل پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ سکیورٹی پلان ترتیب دیا جاچکا ہے اور تمام ذمہ دار افسران اور جوانوں کی خصوصی بریفنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔احسن یونس نےبتایاکہ غیرملکی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی اعلی قانون نافذکرنےوالے اداروں کے پا س ہو گی جبکہ دوران میچ سٹیڈیم کے اطراف اور اندر سیکیورٹی فرائض راولپنڈی پولیس کے افسران اور اہلکار سرانجام دیں گے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کے سخت ترین احکامات دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں بین الاقوامی میچز کےکامیاب انعقاد سےعالمی سطح پر ملکی وقار بلند ہوا ہے اورشاندار سیکیورٹی انتظامات کی بدولت اعتماد کی بحالی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اعزاز ہے۔سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے بتایاکہ 7 سے 11فروری تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری رہنے والے کرکٹ میچ کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے 5000 پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کا پلان تیار کیا گیاہے۔

مزید : کھیل /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی