”ہم اپنی ٹیم پاکستان بھیج رہے ہیں“ بھارت نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

”ہم اپنی ٹیم پاکستان بھیج رہے ہیں“ بھارت نے ناقابل یقین اعلان کر دیا
”ہم اپنی ٹیم پاکستان بھیج رہے ہیں“ بھارت نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے جس کی تصدیق کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور نے بھی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کبڈی ٹیم کے کوچ طاہر وحید کیساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سرور نے کہا کہ کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم بھی پاکستان آ رہی ہے۔ ایونٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جبکہ حکومت پاکستان نے بھارتی کھلاڑیوں کیلئے این او سی لیٹر بھی جاری کر دئیے ہیں۔ کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شفاءحسین کبڈی ورلڈکپ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

نیشنل کبڈی ٹیم کے کوچ طاہر وحید نے اس موقع پر کہا کہ کھلاڑی اسلام آباد میں منعقدہ ٹریننگ کیمپ میں سخت محنت کر رہے ہیں اور میگا ایونٹ میں کارکردگی دکھانے کیلئے پرجوش ہیں، ٹیم میں سینئرز کیساتھ ساتھ جونیئر کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

مزید : کھیل