گلو کارہ آئمہ بیگ کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر ماڈل شہباز شگری بھی بول پڑے،اعلان کردیا

گلو کارہ آئمہ بیگ کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر ماڈل شہباز شگری بھی بول ...
گلو کارہ آئمہ بیگ کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر ماڈل شہباز شگری بھی بول پڑے،اعلان کردیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اداکار شہباز شگری نے گلوکارہ آئمہ بیگ سے اپنی محبت کا اظہار کردیا ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹاگرام پر شہبازشگری نے ایک تصویر شیئر کی جس میں آئمہ بیگ اور وہ ایک ساتھ کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔اسی کے ساتھ انہوں نے پیغام لکھا کہ آئمہ بیگ کی یہ مسکراہٹ میری جان لے لے گی اور اگر ایسا ہو جائے تو اس مسکراہٹ کے ساتھ زندگی کا اختتام کتنا حسین ہو۔جرائم کی دوست ،ساتھی اور ان تمام چیزوں کا مجموعہ جن کی اگر میں فہرست بناوں تو کروڑوں باتیں سامنے آجائیں ۔واضح رہے آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہونے کی خبریں گزشتہ کچھ ماہ سے سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

مزید : تفریح