’’یہ نئے پاکستان کامذاق اور ایک نہیں ’’دوپاکستان‘‘ کی واضح مثال ہے۔۔۔‘‘بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

’’یہ نئے پاکستان کامذاق اور ایک نہیں ’’دوپاکستان‘‘ کی واضح مثال ...
’’یہ نئے پاکستان کامذاق اور ایک نہیں ’’دوپاکستان‘‘ کی واضح مثال ہے۔۔۔‘‘بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی کے لئے وفاق کو سنیارٹی کی بنیاد پر پانچ نام بھیجے تھے تاہم پھر بھی وزیراعظم نےاتفاق نہیں کیا،یہ نئے پاکستان کامذاق اور ایک نہیں ’’دوپاکستان‘‘ کی واضح مثال ہے۔

تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب  سائٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کے ذریعےآئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ غریب کی گائے نے وزیرکے گھرمیں گھسنے کی ہمت کی تھی،آئی جی اسلام آباد کوغیرقانونی حکم نہ ماننے پرتبدیل کیاگیاتھا۔اُنہوں نے کہا کہ سندھ میں امن وامان پرآئی جی کےلیے5نام وفاق کوبھیجے،سنیارٹی بنیادپرنام بھیجے پھربھی وزیراعظم نےاتفاق نہیں کیا،یہ نئے پاکستان کامذاق ہے،یہ ایک نہیں دوپاکستان کی واضح مثال ہے۔

واضح  رہے کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے میں وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے، وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کے لیے عمران احمر کا نام تجویزکردیاہےجبکہ گورنرسندھ عمران اسماعیل اس سلسلےمیں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سےملاقات کریں گے۔وفاقی کابینہ نےپیپلز پارٹی کی جانب سےبھیجے جانے والےناموں پراعتراض کیا تھا ۔

مزید : قومی