آلائشوں سے کوکنگ آئل تیار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن،کتنےہزار کلو ناقص تیل ضبط کر لیا گیا؟تفصیل جان کرآپ توبہ توبہ کر اٹھیں گے
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی ہدایت پر آلائشوں سے کوکنگ آئل تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا،بھاری مقدار میں خام مال اور مضر صحت آئل ضبط کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے آلائشوں سے کوکنگ آئل تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نڑوالہ روڈ میدن پورہ سلاٹر ہاوس کے قریب بوٹافیٹ رینڈرنگ یونٹ کو سیل کردیا۔چیکنگ کے دوران7ہزار کلو ناقص گندا خام مال،587 لیٹرآلائشوں اور چربی سے تیار تیل ضبط کر لیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ آلائشوں اورچربی سے نکلے تیل کی سپلائی کاریکارڈ نہ ہونےپرکارروائی عمل میں لائی گئی،آلائشوں سے تیارآئل کو استعمال شدہ کوکنگ آئل میں ملا کر کے دوبارہ فروخت کیا جاتا ہے۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ آلائشوں سے نکلے تیل کا کھانا میں استعمال متعدد موذی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ قوانین کے مطابق آلائشوں سے نکلا تیل صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال ہو سکتا ہے،ضبط کیا گیا تمام تیل قانون کے مطابق بائیوڈیزل کمپنی کے حوالے کر دیا جائے گا۔