”ٹی 20 سیریز میں کارکردگی پر ایمانداری سے بات کروں تو۔۔۔“ بی سی بی کے صدر نے بھی دل کا حال سنا دیا
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بنگال ٹائیگرز کی کارکردگی کر یقین کرنا مشکل ہو گیا کہ یہ ہم کھیل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نظم الحسن نے کہا کہ ”ایمانداری سے بات کروں تو ہم عموماً ایسی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ یقین کرنا مشکل تھا کہ بنگلہ دیشی ٹیم اس طرح بھی کھیل سکتی ہے، ہم نے بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنائے اور اننگز صرف 130 سے 140 تک ہی پہنچ سکی، ایسی دفاعی کرکٹ دیکھے طویل عرصہ ہو گیا۔“
انہوں نے اس موقع پر پاکستان میں فراہم کی گئی سیکیورٹی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز کی تصدیق کی اور کہا کہ اس سے بہتر سیکیورٹی کاتقاضہ ممکن نہیں، ہم ٹیسٹ کھیلنے کیلئے یقینا پاکستان جا رہے ہیں۔