دو بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں دکاندار گر فتار
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں پولیس نے دو بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں دکاندار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر دو بچیوں کے ساتھ نا زیبا حرکات اورمبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں دکاندار کو گرفتار کر لیا تھانہ کیچی بیگ کے عملے نے قمبرانی روڈ پر واقع ازبک بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھاکہ ملزم عبدالغفار کی ازبک بازار میں منیاری کی دکان ہے، اس کے خلاف کارروائی کی درخواست بچیوں کے والد نے دی تھی، انہوں الزام لگایا کہ جب بچیاں دکان میں خریداری کے لئے گئیں تو ملزم ان کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے اپنے گھر والوں کو آگاہ کیا۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔