محمد حفیظ نے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیدیا، رپورٹ کب آئے گی؟

محمد حفیظ نے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیدیا، رپورٹ کب آئے گی؟
محمد حفیظ نے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیدیا، رپورٹ کب آئے گی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) بائیو مکینیکل لیب میں باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیدیا ہے جس کی رپورٹ 14 روز میں جاری کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے باﺅلنگ پر پابندی عائد کی تھی۔ محمد حفیظ نے ای سی بی کی ہدایت پر ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے سند یافتہ لیب میں ٹیسٹ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق باﺅلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ 14 روز میں جاری ہو گی جس کے بعد ان کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔ واضح رہے کہ ای سی بی نے گزشتہ سال کاﺅنٹی چیمپین شپ کے دوران محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -