وفاقی بیورو کریسی بڑے پیمانے پر افسران کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشنز جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بیورو کریسی بڑے پیمانے پر افسران کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے گئے،وفاقی سیکرٹریز، مینجنگ ڈائریکٹرز، چئرمینز سمیت 25 اہم ترین بیوروکریٹس شامل ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویڑن ڈاکٹر سید پرویز عباس3دسمبرکوریٹائرہوں گے،سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن معروف افضل15اپریل کوریٹائرہوں گے۔سیکرٹری مذہبی امور محمد مشتاق احمد31مئی کوریٹائرہوں گے۔نوٹیفیکیشن میں کہاگیا ہےکہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہاں زیب یکم اگست کو ریٹائر ہوں گے۔چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سہیل الطاف 27 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن محمد اشرف 2 اکتوبر کو ریٹائر ہوں گے۔سیکرٹری انسانی حقوق ڈویڑن ربیعہ جویری آغا یکم دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری ریونیو ڈویڑن ڈاکٹر جمال یوسف 11 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکشن ڈویڑن شیر علی2اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ڈویڑن ڈاکٹر تنویر احمد 16 اکتوبر کو ریٹائر ہوں گے۔او ایس ڈی گریڈ 22پیربخش جمالی14فروری کو ریٹائر ہوں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر گریڈ 22 کے شاہ رْخ نصرت 16 جولائی کو ریٹائر ہوں گے۔او ایس ڈی گریڈ 21 محمد آصف 16 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 21 راحیل احمد صدیقی 29 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 21 کے علی ممتاز 9 اکتوبر کو ریٹائر ہوں گے۔بلوچستان حکومت میں تعینات گریڈ 21 کے سجاد احمد 16 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 21 کے جاوید اکبر 14 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے۔او ایس ڈی گریڈ 21 کے طاہر رضا نقوی 31 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔
گریڈ 21 میں تعینات پنجاب حکومت راحیل احمد صدیقی 29 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے ڈاکٹر ناصر جاوید 14 فروری کو ریٹائر ہوں گے۔سپیشل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویڑن ڈاکٹر پرویز احمد 14 جولائی کو ریٹائر ہوں گے۔مینیجنگ ڈائریکٹر "پیپرا" فدا محمد وزیر 17 اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 او ایس ڈی رضوان میمن 6 اگست کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 محمد عابد جاوید او ایس ڈی 31 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 محمد الیاس 27 جولائی کو ریٹائر ہوں گے۔بلوچستان حکومت تعینات گریڈ 20 کے فیصل ملک 25 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے۔