”آئی پی ایل بلاشبہ دنیا کی بہترین لیگ ہے اور مجھے اس میں نہ کھیلنے کا افسوس ہے“ کس پاکستانی نے یہ بیان دیدیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

”آئی پی ایل بلاشبہ دنیا کی بہترین لیگ ہے اور مجھے اس میں نہ کھیلنے کا افسوس ...
”آئی پی ایل بلاشبہ دنیا کی بہترین لیگ ہے اور مجھے اس میں نہ کھیلنے کا افسوس ہے“ کس پاکستانی نے یہ بیان دیدیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا افتتاحی سیزن کھیلنے کی یادیں بہت سہانی ہیں جس میں چیمپین بننے والی ٹیم راجستھان رائلز کی نمائندگی کی اور یہ افسوس بھی ہے کہ مجھ سمیت تمام پاکستانی کرکٹرز اس لیگ کا حصہ نہیں رہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سہیل تنویر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”بطور پروفیشنل کرکٹر مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میں اور دیگر پاکستانی آئی پی ایل میں حصہ نہیں لے سکتے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ آئی پی ایل دنیا کی ٹاپ لیگ ہے اور کون سا کھلاڑی اس میں نہیں کھیلنا چاہے گا۔“
سہیل تنویر نے راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کر کے لیگ کے ٹاپ باﺅلر کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا جبکہ 14 رنز دے کر 6 کھلاڑی آﺅٹ کرنے کا ریکارڈ بھی 11 سال تک ان کے پاس رہا جو بالآخر ممبئی انڈینز کے باﺅلر الزاری جوزف نے 2019ءمیں 12 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کر کے توڑا۔
سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ ”میں نے ناصرف میدان میں بہت کچھ سیکھا بلکہ شین وارن جیسے سینئر کھلاڑی سے ڈریسنگ روم میں بھی بہت کچھ سیکھا۔ وہ بہت ہی اچھے حوصلہ افزائی کرنے والے کپتان تھے جنہوں نے مجھے انتہائی اچھی طرح استعمال کیا۔ “
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ ایک سال سے میں نے ٹی 20 لیگز میں شرکت کم کر دی ہے کیونکہ میں پاکستان کیلئے مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔“

مزید :

کھیل -