چین میں کرونا وائر س کے پیش نظر متو قع پا ک چائنا بارڈر کو عارضی طور پر کھو لنے کا فیصلہ منسوخ
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے چین میں کرونا وائر س کے پیش نظر متو قع پا ک چائنا بارڈر کو عارضی طور پر کھو لنے کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہمسایہ ملک چین میں کرونا وائر س کے پیش نظر متو قع پا ک چائنا بارڈر کو عارضی طور پر کھو لنے کا فیصلہ منسوخ کیا جاتا ہے تاہم اپنے مقررہ وقت کے مطابق یکم اپریل 2020سے معمو ل کے مطا بق کھو لا جائیگا۔
واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 132ہوگئی ہے جبکہ مزید15 سو افراد اس وائر س سے متاثرہوکر ہسپتالوں میں پہنچے ہیں۔دوسری طرف عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 15ممالک میں کرونا وائرس پہنچ چکا ہے۔چینی حکام کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کروناوائرس سے مزید 26افرادہلاک ہوئے ہیںجس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 132ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے پھیلتے ہوئے 6 ہزارہوگئی ہے، کرونا وائرس انتہائی تیز رفتاری سے دنیا بھر میں پھیلنے لگا ہے،اس وائرس کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں مندی چھائی ہوئی ہے جبکہ چین میں نئے سال کی خوشیاں پھیکی پڑگئی ہیں۔