لاہورمیں کروناوائرس کے مشتبہ مریضوں میں اضافہ، خاتون اوراس کے بیٹے میں کروناوائرس کی تشخیص
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورمیں کروناوائرس کے مشتبہ کیس سامنے آگئے، 23 سالہ خاتون اوراس کے بیٹے میں کروناوائرس کی تشخیص ہوگئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے سروسز ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں دومشتبہ کرونا وائرس کےمریض داخل ہیں،23 سالہ خاتون اوراس کے بیٹے میں کروناوائرس کی تشخیص ہوئی،خاتون نجی یونیورسٹی میں امتحان دینے گئی تھی، اس کا ممتحن چینی باشندہ تھا۔سروسزاسپتال لاہورمیں ڈاکٹرزاورعملےکوحفاظتی لباس دےدیاگیا ہے جبکہ کرونا وائرس سے بچاؤکےلئے قومی سطح پر وزیر اعظم کی ہدایت پر15 رکنی بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے،ڈی جی ملٹری آپریشنز،چیئرمین این ڈی ایم اےبھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 132ہوگئی ہے جبکہ مزید15 سو افراد اس وائر س سے متاثرہوکر ہسپتالوں میں پہنچے ہیں۔دوسری طرف عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 15ممالک میں کرونا وائرس پہنچ چکا ہے۔کرونا وائرس انتہائی تیز رفتاری سے دنیا بھر میں پھیلنے لگا ہے،اس وائرس کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں مندی چھائی ہوئی ہے جبکہ چین میں نئے سال کی خوشیاں پھیکی پڑگئی ہیں۔