افغان فورسز پر طالبان کا بڑا حملہ ،ہلاکتیں
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 13اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ طالبان نے صوبے قندوس میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تیرہ اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، زخمیوں میں چند کی حالت تشویش ناک ہے۔حملے میں 8 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، جبکہ تین کو طالبان اغوا کرکے لے گئے۔ دہشت گروں نے چاروں طرف سے سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو گھیرا کر نشانہ بنایا۔