صوابی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ,2لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق

صوابی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ,2لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق
صوابی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ,2لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق

  



صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوابی میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں2 لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز صوابی کے علاقے پرمولی میرعلی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی تھیں کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی۔نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر شکیلا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ غنچہ نامی لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے بعد پشاور کے ہسپتال بھجوادیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے  جا ملیں۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی پر موجود 2 پولیس اہلکاروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ انہوں نے جوابی کارروائی کیوں نہیں کی؟۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کا کہنا ہے کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم بدستور جاری ہے۔خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا 2019 میں پولیو سے سب زیادہ متاثر رہا ہے جہاں 100 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /صوابی