سوئی ناردرن گیس پشاور ریجن کی ٹاسک فورس کی کارروائی

سوئی ناردرن گیس پشاور ریجن کی ٹاسک فورس کی کارروائی

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پشاور ریجن نے وزیرڈھنڈنزد کا رخانو مارکیٹ پشاور کے ملحقہ علاقوں میں گیس  چورروں کے خلاف کا میاب کا روائی کی۔ ٹاسک فورس کے آپریشن کے دوران 20  براہ راست/ زیر زمین کنکشنز اور05 عددبراہ راست گیس کے استعمال کے کیس پکڑے گئے۔ جہاں سے تقریبا70 گھروں کو گیس دی جارہی تھی۔ گیس کے زیرزمین غیر قانونی استعمال میں  تقریبا350 گھر گیس کا غیرقانونی استعمال کر رہے تھے۔ قانونی  کا روائی کے لئے مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج کر نے کے لئے درخواست جمع کروادی گئی ہے۔  

مزید :

کامرس -