ڈیسکون کے زیر اہتمام ٹیم ورک کے فروغ کیلئے کانفرنس کا انعقاد
لاہور(پ ر)ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ(ڈی ای ایل) نے بات چیت کے کھلے ماحول اور اعتماد کی بنیاد کو مزید مضبوط کرنے کیلئے جنوری2021میں اپنے تما م دفاتر میں سی ای او کمیو نیکیشن سیشن کا انعقاد کیا۔سیشن کا آغاز ہیومین ریسورسز کے صدر مقصود علی نے کیا،جنہوں نے اداروں کے کلچر کی تشکیل کیلئے بنیادی اقدار کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے ڈیسکون کی بنیادی اقدار میں سے ایک”ٹیم ورک“ پر بھی بات کی۔سیشن سے بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے سی ای او ندیم باجوہ نے موضوع پر اپنی قابل قدر رائے پیش کی جبکہ گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ڈیسکون سہہ ماہی بنیادوں پر کمپنی کے تمام اہم شراکت داروں کو ایک جگہ جمع کرکے تمام درجہ جات میں بات چیت کے کھلے ماحول کی اقدار کے عہد کے طور پر ان کمیو نیکیشن سیشنز کا انعقادکرتی ہے۔اس موقع پر سی ای او نے سال 2020-2021کی پہلی ششماہی کیلئے کمپنی کی مالی کارکردگی سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے تمام ملازمین کو اب تک ہونے والی پیشرفت اورموصول ہونے والی رائے سے آگاہ رہنے،اور سبق سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا جس سے سال کی دوسری سہہ ماہی میں کامیابیوں کے سلسلے میں مدد مل سکے۔ندیم باجوہ نے ٹیم ورک کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ”پچھلے کچھ سالوں میں ہم نے ناقابل یقین حد تک باصلاحیت ٹیم تشکیل دی ہے جسے اجتماعیت،کارکردگی اور باہمی اعتماد کا صحت مند احساس ہے جو کہ اس ادارے میں پائی جاتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی کبھی بھی کسی فرد واحد کو حاصل نہیں ہوتی بلکہ کامیابی ہمیشہ اجتماعی فیصلوں اور ٹیم ورک سے ہی ملتی ہے،کاروباری ماحول میں موجودہ سال کے آغاز سے بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
ہمیں اپنے کاروباری مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔مجھے یقین ہے کہ ہم تما م محاذوں پر ٹیم ورک اور تعاون کا مظاہرہ جاری رکھیں گے،اور آئندہ سال کے مثبت آؤٹ لک کے ساتھ مالی سال2020-21کیلئے بجٹ کے عزم،کاروباری ترقی اور مالی کارکردگی کے اہداف حاصل کرلیں گے۔“مقصود علی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ادارے کی ہر سطح پر بات چیت کے کھلے ماحول کو جاری رکھنے کے حوالے سے مکمل طور پر پر عزم ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملازمین کو علم ہو کہ ہم آج کہاں کھڑے ہیں اور مستقبل میں ہمارے لئے کیا ہے،اور یہ کمیو نیکیشن سیشنز ناممکن کو ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔“ڈیسکون کی مجموعی حکمت عملی کا ایک لازمی عنصر ملکیت،اعتماد اور بات چیت کے کھلے ماحول کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔یہ کمیو نیکیشن سیشنز ملازمین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات اور اٹھائے گئے اعتراضات کے باعث ادارے کی قیادت اور ملازمین کے درمیان اعتامد کے قیام اور مضبوط تعلقات استوار کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔سیشن کے اختتام پر حاضرین کی جانب سے سوالات کا سلسلہ شروع ہوا،جہاں سی ای او اور دیگر قیادت نے پوچھے گئے سوالات کے تفصیلی اور تسلی بخش جوابات دیئے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ہر ایک کو مدلل اور تسلی بخش جواب دیا جاسکے۔سی ای او نے سیشن کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ”مارکیٹس کھل چکی ہیں،لوگوں نے نئے معمولات کے مطابق خود کو ڈھال لیا ہے اور خوشحال مستقبل کے جوش و جذبے کے ساتھ کام کا آغاز کردیا ہے۔میں سال کی بقیہ مدت کیلئے پوری ڈیسکون فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور سب پر زور دیتا ہوں کہ ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے رہیں اورکاروباری اہداف کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہیں۔ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ ایک جامع انجینئرنگ سروس و مینو فیکچرنگ کمپنی ہے،جو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر توانائی،انفرا اسٹریکچر اور پراسیس انڈسٹری سے متعلق منصوبوں کیلئے کلائنٹس کی منشاء کے مطابق خاص سالوشنز فراہم کرتی ہے۔