فروغ سیاحت، سرمایہ کاری بورڈ کا اپریل میں عالمی کا نفرنس کے انعقاد کا اعلان 

فروغ سیاحت، سرمایہ کاری بورڈ کا اپریل میں عالمی کا نفرنس کے انعقاد کا اعلان 

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) نے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں اداروں نے پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایم او یو پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی بی آئی ٹی ڈاکٹر ارفعہ اقبال اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی تنویر جبار نے دستخط کئے۔ اس موقع پر چیئرمین پی بی آئی ٹی سردار تنویر الیاس، چیئرمین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ اور جنرل منیجر ٹی ڈی سی سی پی عاصم رضا بھی موجود تھے۔ چیئرمین پی بی آئی ٹی سردار تنویر الیاس نے اس ایم او یو کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر اپریل میں فروغ سیاحت کیلئے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اس ضمن میں دونوں ادارے مشترکہ اقدامات کے ذریعے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو سیاحتی منصوبوں کے لئے ترغیب دیں گے۔ انہوں نے مفاہمتی یاداشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سیاحتی بالخصوص تاریخی مقامات کا بڑا پوٹینشل موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پوٹینشل کو سامنے لایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سیاحت کو معیشت کا انجن بنانا چاہتے ہیں۔ یہ معاہدہ اس کا واضح ثبوت ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کر کے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ چیئرمین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ نے کہا کہ ایم او یو وزیراعلی کے ویڑن کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے۔ اب سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات میں آسانی آئے گی۔ منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی تنویر جبار نے کہا کہ مشیر سیاحت آصف محمود کے زیرنگرانی مفاہمتی یاداشت کے تحت پی بی آئی ٹی اب سرمایہ کاروں اور ٹی ڈی سی پی کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔ پی بی آئی ٹی سیاحتی مقامات کے حوالے سے روڈ شوز اور شوکیس کا اہتمام کرے گا۔

مزید :

کامرس -