5 رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار،مسروقہ گاڑیاں برآمد

5 رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار،مسروقہ گاڑیاں برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے پوش علاقوں میں گھروں کے سامنے سے گاڑیا ں چوری کرنے میں ملوث منظم پانچ رکنی کار لفٹر گروہ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں مسروقہ گاڑیوں کی ریسیور بھی شامل ہیں،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران کار لفٹنگ کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے دو عدد مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزما کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق عمرا ن ولد تاج محمد سکنہ دلہ زاک روڈ زریاب کالونی نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس نے اپنی گاڑی گھر کے باہر کھڑی کی تھی،جو کہ نامعلوم ملزمان نے چوری کرلی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی سٹی عمران خان نے شہری کی گاڑی چوری کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر کی نگرانی میں ایس ایچ او فقیر آباد حسن خان پر مشتمل خصوصی ٹیم واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ایس ایچ او فقیر آباد حسن خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے، جس کے دوران فقیر آباد اور ملحقہ علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے والے اصل گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان اکبر علی ولد شوکت گل سکنہ گل بیلہ،امداد ولد نیاز محمد سکنہ ریگی،عبد الوہاب ولد تاج محمد حاجی کیمپ،ریاض علی شاہ ولد ممتاز علی شاہ اور سردار ولد حاجی شریف سکنہ پبی کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں مسروقہ گاڑیوں کی ریسیور بھی شامل ہیں،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران کار لفٹنگ کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے دو عدد مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزما کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -