آر ایس پی اکرام اللہ خان کا پولیس لائن اورجوڈیشل لاک اپ ہنگو کااچانک دورہ

آر ایس پی اکرام اللہ خان کا پولیس لائن اورجوڈیشل لاک اپ ہنگو کااچانک دورہ

  

 ہنگو (بیورورپورٹ)ہنگوکے ضلعی پولیس سربراہ (PSP) اکرام اللہ خان کا پولیس لائن اورجوڈیشل لاک اپ ہنگو کااچانک دورہ.دورے کے موقع پرڈی پی او  نے پولیس لائن  کی عمارت کے مختلف بلاکس'  کامعائنہ کیااورریکارڈچیک کیا۔اس موقع پرڈی ایس پی سٹی حافظ محمدنزیرخان اور  پولیس لائن انسپکٹرمشتاق علی بھی ان کے ہمراہ تھے.ڈی پی اونے پولیس لائن کے دورہ  کے موقع پراسقبالیہ'رہائشی بیرکس،ایم ٹی بلاک اورسیکیورٹی  پوسٹوں  کا معائنہ کیااورمتعلقہ پولیس اہلکاروں کوسیکیورٹی امورمیں کوتاہی نہ برتنے اوراپنے فرائض دیانت داری اورلگن سے  اداکرنے کی تلقین کی۔ڈی پی اونے سیکیورٹی ڈیوٹی پرموجودپولیس جوانوں سے ملاقات میں کہا کہ بدوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ اورہیلمٹ ضروراستعمال کریں کیونکہ سیکیورٹی معملات میں کسی قسم کی  کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی پی اونے پولیس لائن  کے روزنامچہ اوروردی گودام کامعائنہ کیا۔محررپولیس لائن انچارج وردی گودام کو تمام ریکارڈکی بروقت تکمیل کے  حوالے سے مناسب ہدایات جاری کی۔ڈی پی اونے پولیس لائن کے تمام شعبہ جات کا کامعائنہ کرتے ہوئے متعلقہ انچارجان اور عملے کوصفائی ستھرائی کومزیدبہتربنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔جس کے بعدڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو(PSP)اکرام اللہ خان جوڈیشل لاک اپ پہنچے   اورقیدیوں سے ملاقات کی اوران سے ان کودرپیش مسائل کے بار یں میں دریافت کیا۔اس موقع پرڈی پی او  نے قیدیوں سے مخاطب  ہوتے ہو ئے کہ ان کودرپیش تمام جائزمسائل کوہنگامی بنیادوں پرحل کیاجائیگا اورقیدیوں کوتمام قانونی' جائزاورمساوی حقوق حاصل ہوں گے۔ڈی پی اونے جوڈیشل لاک اپ میں ڈیوٹی سرانجا م دینے  و الے پولیس   اہلکاروں پرزوردیا کہ وہ ڈیوٹی  کے دوران  قیدوبندکی سختیاں برداشت کرنیوالے قیدیوں کے ساتھ اچھی برتاؤ  وحسن سلوک کامظاہرہ کریں اوران  کے ساتھ  خندہ پیشانی سے پیش ائے اوران  کے دکھ دردکامداوا کرنے کی کوشش کریں   

مزید :

پشاورصفحہ آخر -