حکومت اساتذہ کے مطالبات کے حل کے لیے سنجیدہ ہے

حکومت اساتذہ کے مطالبات کے حل کے لیے سنجیدہ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کی حکومت اساتذہ کے مطالبات کے حل کے لیے سنجیدہ ہے اساتذہ کے تمام کیڈرز کی اپ گریڈیشن پی ای ٹی کوٹہ اور این ٹی ایس اساتذہ کی فوری مستقلی تمام اساتذہ کا متفقہ مطالبہ ہے انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر بخت افسر نے لکی مروت جاتے ہوئے اپنے مختصر دورہ کوہاٹ کے موقع پر کی ان کے ساتھ آل سی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر وہاب منصور انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنما شامل تھے کوہاٹ اساتذہ رہنما حاجی محمد وحید مقصود احمد بنگش نسیم گل محمد ابرار حافظ گوگا محمد عارف شاہد نور محمد سہیل  اور دیگر اساتذہ رہنماوں نے ان کو خوش آمدید کہا بخت افسر نے کہا ہے کہ انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن پورے صوبہ میں کرپشن کے خلاف جدو جہد میں مصروف ہے اور اساتذہ کے حقوق کے حصول سمیت  فرائض کی ادائیگی میں بھی مصروف عمل ہے ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس ٹی قاری اور دیگر تمام کیڈرز کی آپ گریڈیشن اور پی ای ٹی کوٹہ پر کام ہو رہا ہے اور انصاف ٹیچرز ہی اس کو پایا تکمیل تک پہنچائے گی ان کا کہنا تھا کہ ٹیچرز سن کوٹہ اور پروفیشنل الاونس ٹائم سکیل ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے ان شاء اللہ انصاف کی حکومت اساتذہ کو ان کے تمام حقوق دے گی 2017 کے بعد تعینات ہونے والے تمام اساتذہ کے مستقلی  کے مطالبے سمیت ہم ان کو تمام ریگولر مراعات کے لیے بھی جدوجہد کر رہے ہیں