ہسپتالوں سے ڈرائیورز اور یمبولینسز کو ریسکیو 1122کے حوالے کرنیکا سلسلہ جاری 

ہسپتالوں سے ڈرائیورز اور یمبولینسز کو ریسکیو 1122کے حوالے کرنیکا سلسلہ جاری 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) صوبائی حکومت کے احکامات پر صوبے بھر میں ہسپتالوں سے ڈرائیورز اور ایمبولینسز کو ریسکیو 1122 خیبر پختون خواہ کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختون خواہ ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ نوید خان نے آج LHM کوہاٹ سے ایمبولینسز اور اسٹاف لے لیاریسکیو 1122 کوہاٹ کے ترجمان یاسر خان نے تفصیلات بتاتے ہوئیں کہا کہ  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ نوید خان نے LMH ہسپتال کوہاٹ کی ایمبولینسز کو چیک کیا اور ڈرائیور کے ساتھ بھی ملاقات کی اور احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے یہ ایمبولینسز ریسکیو 1122 کوہاٹ کی نگرانی میں رہے گی اور اسٹاف بھی LMH ہسپتال میں 24 گھنٹے موجود رہے گا تاکہ کوہاٹ کی عوام حقیقی معنوں میں اس سروسز سے فائدہ لے سکیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ نوید خان نے مزید کہا کہ تمام ہسپتالوں میں ریسکیو 1122 عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا جس کا آج سے باقاعدہ طور پر آغاز کیاگیا اور ہسپتالوں سے بین الاقوامی معیاری کی طرز پر مریضوں کو مستند ڈاکٹر کے ہدایات پر باحفاظت مفت ہسپتال سے ہسپتال منتقل کیا جا? گا، اس حوالے سے ریسکیو 1122 کوہاٹ کے ترجمان نے  میڈیا کو مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوے کہا کے اب مریضوں کی منتقلی ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال ریسکیو 1122 کو ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے ملنے والے ایمبولینسز میں مفت کیا جائے گا، جن کے ساتھ ریسکیو 1122 کوہاٹ کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنشن تعینات کردئیے گئے ہیں تاکہ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی میں مشکلات پیش نہ ہو اور مریض کو باحفاظت اور بروقت ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال فوری اور مفت منتقل کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -