خیبر پختونخوا پولیس نے قیام امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں: ڈاکٹر ثناء اللہ 

  خیبر پختونخوا پولیس نے قیام امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں: ڈاکٹر ثناء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے اپنے خون اور کر دار سے پورے پاکستان میں مثالی امن کے قیام کے حوالے سے اپنا لوہا منوایا ہے۔ پولیس شہادتوں کی تعریف بھری ہوئی ہے محکمہ پولیس میں کافی اصلاحات لائی گئی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول شاہ منصور صوابی میں ریکروٹس کے نویں پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ جس میں تر بیت مکمل کرنے والے 390جوانوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی۔ مذکورہ ٹریننگ سکول میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے 390ریکروٹس نے پولیس ٹریننگ مکمل کر کے پاسنگ آوٹ کی۔اس موقع پر آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کامیاب ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔تقریب میں آر پی او مردان شیر اکبر،ڈی آئی جی ٹریننگ امتیاز علی شاہ ڈی پی او صوابی عمران شاھد،ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان،پرنسپل آف سکول ایس پی نیاز علی یوسفزئی،ایس ڈی پی اوز شوکت خان,تاج محمد خان ھیڈکوارٹر نورالامین خان و دیگر پولیس آفسران موجود تھے۔ آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر تمام ریکروٹس خاصی قابلیت رکھتے ہیں عوام کی صحیح فیصلے پر مبنی کریں گے آپ ایسی پولیس فورس کے ممبر ہے جس نے ہمیشہ سے جب بھی عوام کو اس صوبے کو ضرورت پڑی ہے تو پولیس نے لبیک کہا ہے کیونکہ جو تاریخ ہے جو روایات ہے عوام کی عزت کا تھا غریب اور کمزور کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے یہی ہماری پہچا ن ہے بہترین تربیت پانے والے جوانوں کا یہ دستہ خیبر پختون خواء پولیس کی تابناک تاریخ میں نئے بات رقم کرنے کی عرض سے میدان عمل میں نکلنے کے لئے تیار رہیں۔اس موقع پر آئی جی پی خیبر پختون خواء ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے ٹریننگ مکمل کرکے عوام کی خدمت اور عوام کی جان و مال و ملک کی امن امان کی خاطر اب لڑیں گے آپ نے جس حلف لینے کا اقرار کیا تو ہم امید رکھتے ہیں کہ اس خلف کی فرمانبرداری کرکے اس ملک و قوم کی اصل ڈیوٹی کریں۔ اچھی پالیسی اور پولیس کو خود مختاری کرنے پر پولیس ختی الوسع تک ڈیوٹی سر انجام دیں رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پولیس بن کر جہاں بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہو تو اخلاق کی شعار اپنائیں،تھانہ میں سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش ہوکر انکی بھر پور حوصلہ افزائی دی جائے کیونکہ وہ لوگ مظلوم بن کر تھانہ آتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی کے دوران اللہ حاضر و ناظر جان کر خوب عوام کی خدمات کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی تربیت جوانوں کے پیشہ وارانہ کیرئیر کیلئے نہایت اہمیت کاحامل ہے,تمام تر ریکروٹس میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کی گئی ہیں,اب پولیس میں کافی اصلاحات لائی گئی ہیں,جدید دور کے جدید تقاضوں سے لیس کیا گیا ہیں۔ اور کہا کہ جو اہلکار ٹریننگ سکول سے زیادہ علم، تربیت اور تجربہ حاصل کرکے نکل کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کریں گے۔، وہ فیلڈ میں عوام کی بہتر خدمت کی پوزیشن میں ہوگا, ٹریننگ یافتہ  جوانوں پر زور دیا کہ وہ اس موقع کو غنیمت سمجھ کر اپنے آپ کو ہر قسم کی پیشہ ورانہ مہارت سے آراستہ کریں۔اس موقع پر ایس پی نیاز علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریکروٹس کو جدید تربیت سے لیس کیا گیا ہیں اور ان کی ٹریننگ میں ہر ممکنہ طور پر ان کی خوصلہ افزائی کی گئی ہیں,جوانوں میں اخلاقی اقدار اور خود اعتمادی اُجاگر کرنے کے لئے ٹریننگ کے دوران سکالرز سائیکاٹرسٹ اور لائیر کی خدمات حاصل کئے گئے ہیں,  حال ہی سے25دسمبر 2014سے لیکر ابھی تک ٹوٹل 1787ریکروٹس نے بہترین تربیت حاصل کی ہے,دوران ٹریننگ انہیں پولیس رول قواعد و ضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے لیکچرر دئے گئے ہیں,اور باقاعدہ چاند ماری بٹ میں فائرنگ کا مظاہرہ کئے ہیں۔کوالیفائڈ اور تجربہ کار انسٹرکٹر کی بدولت انہیں پولیس کے تمام تربیت سے آگاہ کی گئی ہیں۔