چیئرمین ڈیڈیک سوات  فضل حکیم خان یوسفزئی  کا سوات جیل کا دورہ

چیئرمین ڈیڈیک سوات  فضل حکیم خان یوسفزئی  کا سوات جیل کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا سوات جیل سپرنٹنڈنٹ کے ہمراہ 22 جنوری سے معمولی نوعیت کے سزا والے قیدیوں کی نئے تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقلی کے آغاز کے بعدسوات جیل کا دورہ اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک نے ملاقاتی شیڈ جا کر قیدیوں سے بات چیت کی اور انتظامات کے با رے میں دریافت کیا۔اس موقع پر فضل حکیم خان نے جیل کو مستقبل میں بھی صاف ستھرا رکھنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ بعد ازاں فضل حکیم خان نے سوات جیل میں   زیر تعمیر دیگر حصوں کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ تعمیراتی کاموں کی کوالٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ محکمہ کے انجینئر نے زیر تعمیر  دیگر حصوں سے متعلق بریفنگ دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -