بلاول بھٹوکی تحریک عدم اعتماد تجویز سے وزیراعظم ہاؤس میں بھونچال آگیا: پیپلز پارٹی 

بلاول بھٹوکی تحریک عدم اعتماد تجویز سے وزیراعظم ہاؤس میں بھونچال آگیا: ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد تجویز سے وزیراعظم ہاؤس میں بھونچال آگیا ہے، سرکاری جماعت کے اندر سے خلفشار عیاں ہو رہا ہے، عمران خان پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی "اپنوں " کا  اعتماد کھو رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تجویز کے بعد وزیراعظم کو پارٹی ارکان اور اتحادیوں کی یاد آگئی ہے،وزیراعظم کا پارلیمنٹ ہاوس آکر پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرنا ثابت کرتا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ خود اپنے وزن سے گریں گے،نکالے جانے سے بہتر ہے کہ عمران خان خود مستعفی ہو جائیں، اشیاء ضروریہ سستی کرنے کی بجائے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اربوں روپے کی پیشکش سیاسی رشوت کے مترادف ہے۔

نیئر بخاری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -