مستحق افراد کی فلاح وبہبود کیلئے پاکستان بیت المال بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے: عون عباس 

مستحق افراد کی فلاح وبہبود کیلئے پاکستان بیت المال بھر پور اقدامات اٹھا رہی ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہاہے کہ وزیرعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق اورریاست مدینہ کے دعوے کوعملی جامہ پہنانے کیلئے خیبرپختونخوامیں مستحق افرادکی فلاح وبہبودکیلئے پاکستان بیت المال بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت کیساتھ پناہ گاہوں کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے گئے ہیں، پاکستان بیت المال خیبرپختونخوامیں مزید8پناہ گاہیں قائم کررہی ہیں جن میں 2پشاورمیں جبکہ ایک ملاکنڈ،مردان،کوہاٹ،بنوں،ڈی آئی خان اورایبٹ آبادمیں بھی ایک ایک پناہ گاہ قائم کیاجائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان بیت المال دفترمیں ڈیجیٹل فیسیلی ٹیشن سنٹرکے افتتاح کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرمبشرحسن اورڈائریکٹرپاکستان بیت المال خیبرپختونخوالعل بادشاہ بھی موجودتھے۔منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال نئے قائم شدہ پناہ گاہوں کودو ماہ کے اندراندرفعال کیاجائیگاتاکہ مستحق افرادکومفت کھانااوررہنے کی پاک صاف ماحول فراہم ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں پانچ،بلوچستان میں چارپناہ گاہیں قائم کئے گئے ہیں جبکہ امسال ملک بھرمیں 100مزیدپناہ گاہیں تعمیرکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کے وژن ریاست مدینہ کے قیام اور مستحق افراد کی فلاح وبہبودکوعملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک جدیدپناہ گاہ کی تعمیرپرتقریبا40ملین روپے کی لاگت آتی ہے،مقامی ڈونرز،مخیرحضرات اوررضاکارایسے منصوبے کی سرپرستی کرتے ہیں جووزیراعظم عمران خان کی قیادت میں لوگوں کے اعتماداورپی ٹی آئی حکومت کی شفافیت بہترین پالیسیوں کا مظہرہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورپنجاب میں فلیگ شپ یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کاآغازکیاہے جہاں صحت کارڈ پلس کے تحت ہزاروں مستحق افرادکامفت علاج معالجہ کیاجارہاہے۔منیجنگ ڈائریکٹرعون عباس بپی نے کہاکہ امسال شمالی وزیرستان،جنوبی وزیرستان اورباجوڑسمیت دیگرضم اضلاع میں دہشت گردی اوربارودی سرنگ دھماکوں کے واقعات کے دوران معذورہونیوالے پانچ ہزارمتاثرین کومعاون آلات ومصنوعی اعضا فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ارنم کینسرہسپتال پشاورمیں جدیدسہولت مرکزقائم کیاگیاہے جہاں پرکینسرمیں مبتلامستحق افرادکامفت علاجہ معالجہ کیاجارہاہے، مستحق افرادکے استفادہ کیلئے پاکستا ن بیت المال پورانظام ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف لیکرجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ مالی سال 2019-20میں 17ہزارسے زائدطلبہ کو50ہزارروپے کے وظائف دیاگیا جبکہ امسال 60ہزارمزید مستحق طلبہ کوسکالرشپس دیئے جائیں گے تاکہ مستحق طلبہ مالی پریشانیوں کاسامناکئے بغیرزیورتعلیم سے آراستہ ہوسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -