افغان طالبان کا وفد روسی حکام سے افغان امن عمل پر بات چیت کیلئے ماسکو پہنچ گیا
ماسکو(این این آئی)افغان طالبان کا ایک وفد قطر کے سیاسی دفتر کے ڈپٹی مولو ی شیر عباس تانکزئی کی قیادت میں روسی حکام سے افغان امن عمل پر بات چیت کیلئے ماسکو پہنچا ہے۔ طالبان کے سیاسی ترجمان محمد نعیم نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ طالبان وفد نے جمعرات کو افغانستان کیلئے روسی صدر کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف اور دیگر حکام کے ساتھ افغان امن عمل، بین الاقوامی الافغانی مذاکرات، دوحہ معاہدے کے نفاذ اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ روسی حکام نے افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے کہ طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں ایک وفد نے ایرانی حکام سے تہران میں ملاقاتیں کی ہیں۔ دریں اثناء ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اس وقت روس میں حکام سے دو طرفہ خطے کے معاملات پر مذاکرات کر رہے ہیں۔
افغان طالبان