اقوام متحدہ کو غیر معمولی حالات میں کام کرنے کا چیلنج: کورونا نے 100ملین افراد کو انتہائی غربت کی طرف دھکیل دیا، پاکستان 

  اقوام متحدہ کو غیر معمولی حالات میں کام کرنے کا چیلنج: کورونا نے 100ملین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اور اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو غیر معمولی حالات میں کام کرنے کا چیلنج ہے،کورونا وائرس نے غریب ترین اور انتہائی کمزور لوگوں اور ممالک کو غیر متناسب طور پر متاثر کیا ہے، اس نے تقریبا 100 ملین افراد کو انتہائی غربت کی طرف دھکیل دیا ہے۔ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا یہ مشترکہ بریفنگ کی تقریب ہم نے جو قریبی تعاون برقراررکھا ہے اسی مشترکہ عزم کا ثبوت ہے، جنرل اسمبلی اور ECOSOC ان غیر یقینی اوقات میں ایک دوسرے کے کام کی تکمیل اور تقویت کو یقینی بنائے گی،آج اقوام متحدہ کو غیر معمولی حالات میں کام کرنے کا چیلنج ہے۔ کوویڈ 19 وبائی بیماری صحت، معاشرتی، معاشی، اور انسانیت سوز بحران کے طور پر سامنے آ رہی ہے،کرونا COVID-19 نے غریب ترین اور انتہائی کمزور لوگوں اور ممالک کو غیر متناسب طور پر متاثر کیا ہے۔ کرونا نے تقریبا 100 ملین افراد کو انتہائی غربت کی طرف دھکیل دیا ہے اور اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں لاکھوں ملازمتوں کا نقصان ہوا ہے،اقتصادی اور سماجی کونسل، اقوام متحدہ کی اقدار پر اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے ذریعہ بہتر دنیا کی تعمیر پر توجہ دینے پر انحصار کرتی ہے،ہمیں نسل پرستی اور عدم مساوات کی لعنت کو دور کرنے کے لئے کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہئے۔
منیر اکرم